ناروے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ اوسلو

k44k77k66ناروے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ اوسلو میں کشمیر کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے مقررین کا خطاب
اوسلو(عقیل قادر) مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری نہتے عوام پر بھارتی فوجیوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے میں مقررین نے ناروے کی حکومت اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلائے۔ مظاہرے سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں سابق نارویجن پارلیمنٹ ممبر Lars Rise، برطانیہ کے Anthony Cordle، چین سے Jennifer Lu، Eija Riita Korhola آف فن لینڈ, کشمیر کونسل کے چیئرمین سردار شاہنواز علی خان ، چوہدری تنویر فن لینڈ اور دیگرشامل ہیں۔ مظاہرے میں بارش کے باوجود بڑی تعداد میں امریکن، فرانسیسی ، رومانین، جرمن، پاکستانی، نارویجن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں کے حق اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امن کے عنوان سے ایک نغمہ پیش کیا گیا۔

k55k33k22

اپنا تبصرہ لکھیں