) نمائندہ خصوصی اردو فلک نیوز ڈیسک(اوسلو میں ہفتہ کی شام فیورست آلنا بی دیل میں ایک خوبصورت ادبی محفل منعقد ہوئی۔یہ تقریب انٹر کلچرل وومن گروپ اور دریچہ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔تقریب میں سویڈن سے ڈاکٹر عارف کسانہ نے اپنی بیگم سجیلا کے ساتھ شرکت کی۔تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی ادبی شخصیات اور ادبی ذوق کے حامل مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے پہلے حصے میں غزالہ نسیم صدر انٹر کلچرل وومن گروپ نے تنظیم کے اغراض و مقاصدا ور تارکین وطن کے مسائل کے حوالے سے ایک معلوماتی لیکچر دیا۔جس کے آخر میں حاضرین نے سوالات کیے ۔ حاضرین کی دلچسپی کی وجہ سے وقت کم پڑ گیا۔لہٰذاوقت کی کمی کے باعث پروگرام آرگنائزر کو حاضرین سے معذرت کرنا پڑی۔
دوسرے حصے میں دریچہ کے صدر ڈاکٹر سید ندیم نے پروگرام کا آغاز کیا۔ڈاکٹر عارف کسانہ کی کتاب کی رونمائی پرشرکاء نے اظہار خیال کیا۔اس دوران منتظمین کی شگفتہ بیانی نے پروگرام کو مزید دلچسپ بنا دیا۔تبصرہ نگاروں میں مجاہد علی،فاضل مغل،سید ندیم اور شازیہ عندلیب شامل تھیں۔
مزید تفصیلات رپورٹ میں ملاحظہ کریں جو زیر طباعت ہے۔/UFN