انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلوکے کورسز کا آغاز بروز جمعرات پچیس اگست

انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام کورسز کا آغاز جمعرات کی شام سے اوسلو میں وائت ویت سینٹر کے مقام پر ہو گا۔جو لوگ ان کورسز میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ جمعرات کی شام وائت ویت سینٹر میں پہنچ جائیں اور تعارفی پروگرام میں معلومات حاصل کریں۔اس کے علاوہ کورسز کی انچارچ نائب صدر امتیاز یٰسین سے اس فون نمبر یا ای میل پررابطہ کریں۔

جمعرات کے روز شروع ہونے والے کورسز مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔نارویجن زبان کا کورس فری
۲۔جرنلزم کورس معلوماتی لیکچر فری
۳۔کھانا بنانے کا کورس
۴۔ڈرائیونگ کورس
۵۔تیراکی
۶۔ایکسسائز
۷۔سلائی کورس
تمام کورسز ہر جمعرات شام پانچ سے سات) kl.17.00…..kl.19.00 (بجے ہوں گے۔یہ کورسز دس ہفتے میں مکمل ہوں گے۔
مزید معلومات کے لیے ای میل ۔۔ImtiazY@hotmail.com
فون نمبر ۔۔0047.92449536
بمقام وائت ویت سینٹر
اوسلو

اپنا تبصرہ لکھیں