نارویجن شاہی جوڑے کے ہاں ملازمت کا موقع

شاہی محل سے ایک کل وقتی ملازمت کی آسامی کا اشتہار دیا گیا ہے۔وہ لوگ جو شاہی جوڑے کے قریب رہنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ملازم شاہی جوڑے کے لباس کے انتخاب اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔یہ ملازم ان کے لباس کی دیکھ بھال گھر اور سفر کے دوران کرے گا۔اور اسے ان کے ساتھ سفر پہ بھی جانا ہو گا۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شاہی محل کو شاہی جوڑے کے ذاتی گھریلو ملازموں کے گروپ کے لیے ایک کل وقتی ملازم کی ضرورت ہے۔اس کے ذمے شاہی جوڑے کے لیے مختلفتقریبات کے انتظامی امور کی دیکھ بھالاور دیگر گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہو گا۔
یہ کام شاہی جوڑے کے گھر واقع شہر آسکرکے علاقے سکیگم میں کرنا ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ شاہی جڑے کی جائداد کے معاملات کی دیکھ بھال اور شام کے وقت دیگر امور نبٹانے اور ویک اینڈ پر بھی کام کرنا ہوگا۔شہزادے کے ذاتی لباس کے ذمہ دار شخص کو شہزادے کے ساتھ بیرون ملک سفر پر بھی روانہ ہونا پڑے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں