ناروے میں سمدری کیکڑوں کی افزائش می ں کمی ک ے باعث ان کے شکار پر پابندی لگا دی گئی تھی۔اب یہ پابندی ہفتے کے روز سے ختم کر دی گئی ہے۔اس لیے توقع ہے کہ کیکڑوں کے شکار کے شوقین ماہی گیر اپنی کشتیوں میں سمندر میں لذیذ کیکڑوں کے شکار کے لیے نکل کھڑے ہوں گے۔اس بات کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس ساحلی علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔یکم اکتوبر سے سویڈن کے ساحلی
علاقوں سون اور فیور دانے میں Sogn og Fjordane میں کیکڑوں کا وافر شکار موجود ہے۔یہ شکار یکم اکتوبر سے اکتیس نومبر تک کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں ماہی گیری کی اجازت اکتیس نومبر تک ہے اور ہفتے اتوار کو شکار کی اجازت نہیں ہے۔پچیس سینٹی میٹر تک کے کیکڑے جن کے جسم کے بیرونی حصے پر انڈے موجود ہوتے ہیں کی حفاظت سارا سال کی جاتی ہے۔کیکڑوں کے شکار پر پابندی کروانے کے لیے سمندر میں کوسٹ گارڈکی کشتیوں،پولیس اور بیرون ملک جانے والی کشتیوں سے مدد لی جاتی ہے۔
NTB/UFN