نمائندہء خصوصی
اسلامک کلچرل سینٹر میں حج سے واپس آنے والی خواتین و حضرات کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا گیا۔خواتین کے پروگرام کی صدارت محترمہ الماس علی نے کی ۔جبکہ میزبانی کے فرائض محترمہ فرزانہ روزی نے کی۔انہوں نے محفل میں اپنے خوبصورت اور اعلیٰ منتخب کردہ اسلامی اشعار سے چارچاند لگا دیے جبکہ حافظہ نے بھی منتخب کردہ نعتیں اور حمد باری تعالیٰ پیش کی۔اس کے بعد حج کی سعادت حاصل کرنے والی خواتین نے دوران حج اپنے تاثرات اور جذبات بیان کر کے اہل محفل کو گرما دیا۔کئی خواتین اپنے تاثرات بیان کرنے کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔ہر خاتون کا بیان یہی تھا کہ وہ ابھی تک اس مقدس سفر کے احساس سے سرشار ہیں اور دوبارہ حجاز مقدس میں جانے کی تمنا رکھتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔
source urdufalak.net