عراقی لیڈر ملا کریکر کو اٹلی منتقل کرنے کا امکان

عراقی تنظیم کا لیڈر نجم الدین فراج عرف ملّا کریکر کو اٹلی منتقل کیے جانے کا م امکان ہے۔عراقی تنظیمی لیڈر کو پچھلے سال بارہ نومبر کو گرفتارکیا گیا تھا۔جبکہ مختلف یورپین ممالک میں موجود اس تنظیم کے دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔نارویجن حکام کے مطابق حوالات کے قیدیوں کو اٹلی میں منتقل کیے جانے کا قانون موجود ہے۔
اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملا کریکر کی حوالگی کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ اس سلسلے میں کی گئی ملا کریکر کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں