سڑکوں کی تعمیرات اور مرمت کے لیے اب تک محکمہ پانچ کھرب کا قرضہ لے چکا ہے۔اب یہ قرضہ گاڑیوں کے مالکان ٹیکس کی صورت میں ادا کریں گے۔یہ بات خبر رساں ایجنسی کو محکمہ تعمیرات کے ڈپٹی ڈائیریکٹر Kjell Werner Johansen شیل ورنر نے بتائی۔
ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار دو سے لے کر دو ہزار سولہ تک گاڑیوں کے ٹیکسوں میں پانچ گنا تک کا اضافہ ہو چکا ہے ۔اب تک تعمیراتی اخراجات کی ادائیگی ٹول ٹیکس کا محکمہ کرتا تھا۔اس لیے گاڑیوں کے ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا۔لیکن اگر نئے سال میں اگر سود کی شرح میں اضافہ ہو گیا اور ٹول ٹیکس اور گاڑیوں کی تعداد میں اس تناسب سے اضافہ نہ ہوا تو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ُP4/NTB