آن لائن لڑکیوں سے ذیادتی کرنے والے شخص کو بارہ سال قید کی سزا

ساؤتھ ویسٹرڈال کی عدالت نے ایک چالیس سالہ شخص کو کم سن لڑکیوں کو آن لائن جبری طور پر تصاویر اور وڈیوز شئیر کرنے کے الزام میں بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔چالیس سالہ شخص آن لائن لڑکی بن کر بچیوں سے دوستی کرتا تھا۔عدالت کے پراسکیوٹر جنرل اٹارنی Attorney General Thorbj248rn تھور بیورن نے کہا کہ یہ مقدمہ جو کہ کرسمس سے پہلے پیش کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مجرم پہ الزام ہے کہ وہ آن لائن کم سن بچیوں سے رابطہ پر ان سے ان کے چہرے کی تصاویر حاصل کرتا تھا۔اس کے بعد انہیں مجبور کرتا کہ وہ اپنی مکمل تصویر بھیجیں اسکی بات نہ ماننے کی صورت میں وہ انہیں دھمکیاں دیتا اور انہیں غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے پر مجبور کر دیتا۔عدالت نے ملزم کو آن لائن دو لڑکیوں سے جبری اور اخلاق سوز سلوک کے برابر سزا سنائی ہے۔جبکہ مجرم نے آن لائن اڑتیس لڑکیوں پر ذیادتی کی۔عدالت میں مجرم نے ان لڑکیوں پر ظلم کرنے کا اعتراف کیا اور اس پر شرمندگی کا اظہار کیا۔مجرم کا تعلق Elverum سے تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں