پاکستان اور ناروے کے درمیان امیگریشن پایسی پر سمجھوتہ کی رو سے ناروے میں گیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا سکے گا۔اس معاہدے پر دو ہزار چودہ سے غور و فکر جاری تھا۔معادے میں جن قوانین کی شقیں موجود ہیں ان میں ناروے مین اقامت کے لیے ضروری کاغذات ان پر غور کرنے کی مدت اور یہ کہ کس قسم کے کاغذات نارویجن رہائش کے لیے درکار ہیں جیسی تفصیلات شامل ہیں۔
محکمہء نقل مکانی اور انٹیگریشن کی وزیر سلوی لست ہاؤگ نے Sylvi Listhaug نیٹ اخبار کے بیان میں کہا کہ ناروے میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی ایک اہم مسلہء ہے۔
گو کہ پاکستان سے بہت ذیادہ پناہ گزین ناروے نہیں آئے سوائے سال دو ہزار پندرہ کے ایک مختصر مدت کے ۔یہ ضروری ہے کہ غیر قانونی کاغذات رکھنے والوں کو واپس بھیجا جائے۔
NTB/UFN