پولیس مفرورکی تلاش میں سرگرداں۔۔۔
ایک مجرم سوگن اور فیور دانے Sogn og Fjordane کے علاقے سے پولیس کی حراست سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اسے ویک کی جیل میں قید کرنے کے لیے ایک دوسرے گشتی پولیس پارٹی کو حراست میں دے رہی تھی۔پولیس اہلکار کھائی ہیننگ مائیکل Kai Henning Myklebust کے مطابق مجرم ابھی تک مفرور ہے ۔مجرم کی عمر بیس برس ہے جبکہ رنگ کالا ہے۔فرار کے وقت اس نے بہت کم کپڑے پہن رکھے تھے۔تاہم بعد کی اطلاعات کے مطابق اس نے کام والے کپڑے چرا کر پہن لیے تھے۔یہ کپڑے گہرے اورنج رنگ کی جیکٹ کالی پینٹ اور کالی اونی ٹوپی پر مشتمل ہیں۔پولیس نے برگن شہر سے مجرم کی تلاش کے لیے ایک گشتی پارٹی سے مدد طلب کر لی ہے۔جو کتوں کی مدد سے مفرور مجرم کو تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔
NTB/UFN