سویڈش سیکورٹی کے ادارے (SAPO). نے سوموارکے روز ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ تبت سے نقل مکانی کر کے آنے والے پناہ گزینوں کی جاسوسی کرنے والا ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ملزم کئی برسوں سے سویڈن میں
رہائش پزیر تھا۔اس شخص پر کئی علاقوں میں غیر قانونی طور پر تبت کی کمیونٹی کی جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔یہ جاسوسی وہ پرائیویٹ ادارے کے لیے کر رہا تھا۔ پریس مینیجر نینا Nina Odermalm Schej, the press manager at SAPO کے مطابق سویڈش سیکورٹی پولیس کے پاس اس بات کا مکمل ریکارڈ موجود ہے کہ وہ کس طرح جاسوسی کی معلومات انٹیلیجنس افسروں کو منتقل کرتا تھا۔
پناہ گزینں کی جاسوسی کے عنوان سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس جاسوسی کا مقصدملک تبت سے فرار ہو کر آنے والے پناہ گزینوں کو روکنا ہے۔اسکا مقصد یہ بھی ہے کہ ان پناہ گزینوں کے فرار کی وجوہات معلوم کی جائیں۔
پریس ریلیز میں جاسوس کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔