فرانسیسی کیمپ میں بھوکے پناہ گزینوں کو خوراک مہیاء کرنا غیر قانونی

موسم خزاں تک ہزاروں پناہ گزین فرانس میں رہائش پزیر تھے۔یہ پناہ گزین فرانسیسی شہر Calais کیلیس کے کیمپوں میں موجود تھے۔ یہ کیمپ برطانیہ سے سمندر پار کرنے کے بعد آتا ہے۔موسم خزاں میں یہ کیمپ بند کر کے پناہ گزینوں کو کہیں اور منتقل کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد مزید پناہ گزین آگئے۔شہر کے مئیر نے ان پناہ گزینوں کو کھانا تقسیم کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔اس سلسلے میں مئیر کا موقف یہ ہے کہ اگر انہیں کھانا مہیاء کیا گیا تو یہ پناہ گزین ایک نیا کیمپ تشکیل دے دیں گے جس کی وجہ سے شہر کے جرائم میں اضافہ ہو گا۔
تاہم دو امدادی تنظیموں نے اس قانون کے خلاف مقامی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں