اوسلو نیشنل تھیٹر میں نقب زنی کی واردات

درامن کی ایک فیملی کے فرد نے اس وقت ایک سولہ سالہ لڑکے کی پٹائی کر دی جب وہ ایک پاکستانی کی جیب سے بٹوہ چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ واقعہ گذشتہ اتوار کے روز دوپہر کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی فیملی اپنے بچوں کے ہمراہ نیشنل تھیٹر اوسلو کے ریلوے اسٹیشن پر اتری۔ بچوں کے والد نے دوکان سے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے جب جیب میں ہاتھ ڈالا عین اسی وقت ایک اٹھائی گیرہ بھی اپنی کاروائی کر ر ہا تھا۔اٹھائی گیرے نے جیسے ہی جیب میں ہاتھ ڈالا اسکا ہاتھ ان صاحب کے ہاتھ میں آگیا۔اس کے بعد متاثرہ پاکستانی نے اس اٹھائی گیرے کی پٹائی کر دی اور پولیس میں رپورٹ لکھوا دی۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں