اوسلو میں چاقو کی نوک پر راہزنی کی واردات

آج ہفتہ کی صبح اوسلو میں مارک روڈ پر ایک شخص کو راہزن نے چاقو دکھا کر اس کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔گشت پر موجود پولیس نے رپورٹ پر راہزن کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق راہزن سلیٹی رنگ کی جیکٹ سلیٹی ہیٹ اور کالی پینٹ میں ملبوس تھا۔ پولیس نے ٹویٹر کے پیغام میں لکھا کہ ساڑھے سات بجے ان کی ٹیم نے کسی نتیجہ کے بغیر تلاش ختم کر دی۔تاہم واردات کی تفتیش جاری رہے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں