انٹر نیشنل آئی ایس آئی ٹریول کارڈ سے سستی فلائٹ ٹکٹ حاصل کریں

ایسے طلباء او طالبات جن کی عمریں تیس برس سے کم ہیں وہ آئی ایس کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ائیرلایئنز میں سستی ٹکٹوں پرسفر کر سکتے ہیں ان فضائی کمپنیوں میں ناروے کی فضائی کمپنی ایس اے ایس،امارات،قطر ائیر ویز، اوربرٹش ائیر ویزشامل ہیں۔یہ کمپنیاں طلباء کو آئی ایس آئی سی کارڈز پر اندرون ناروے اور بیرون ملک کم خرچ فضائی سروسز مہیاء کرتی ہیں۔
نارویجن فضائی کمپنی طلباء کو یہ رعائیت چھبیس سال تک کی عمر تک دیتی ہے لیکن اس کے علاوہ دوسری کمپنیاں, ISIC کا کارڈ رکھنے والے دیگر افراد اور ہر عمر کے طلباء کو ٹکٹوں میں یہ رعائیت دیتے ہیں۔آئی ایس آئی سی وہ واحد ٹریول کارڈ ہے جو کہ بین الاقوامی طور پر رعائیتی ٹکٹیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈسکاؤنٹ کارڈ کا حصول

cheap-flights-south-africa.
ڈنمارک سے ایس اے ایس کی فضائی کمپنی کی پریس ترجمان آنے Anna Vibeke Nielsen نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارڈ ائیر لائن سے آن لائن نہیں حاصل کیا جا سکتا۔اس لیے کہ اسکی تشہیر ایک بہت بڑ تکنیکی ا چیلنج ہے۔ایس اے ایس کی ویب سائٹ پر ہم صرف ان ٹکٹوں کی فروخت کی تشہیر کرتے ہیں جو کہ عام ٹکٹ ہیں۔طلباء کے لیے رعائتی قیمت کے ٹکٹس صرف KILROY پر کلک کر کے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر سہولتیں اور رعاتی قیمتیں ISIC کے صفحے پر دیکھی جا سکتی ہیں۔جبکہ کے آئی ایل آر او وائے شمالی ٹریول ایجنسی کی ڈسٹریبیوشن ایجنسی ہے جہاں سے رعائتی ٹریول کارڈز حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ایجنسی کی جنرل مینیجر فلاویہ Flavia Forster کا کہنا ہے کہ یہ ٹریول کارڈ سن انیس سو انچاس میں متعارف کروایا گیا تھا۔فلاویہ نے بتایا کہ شروع میں یہ کارڈ صرف طلباء سستی ٹکٹیں حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔لیکن اب یہ مزید رعائیتیں حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کارڈ کے ذریعے خریدی جانے والی ٹکٹ ایک سال تک کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ آپ اپنی فلائٹ کی تاریخ بھی آسانی سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔
امید ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں سفر کے دوران یہ معلومات نارویجن پاکستانی قارئین کے لیے مفید ہوں گی۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں