اوسلو میں ہفتہ کی شام کو ایک ہوٹل مں ایک شخص کی پٹائی۔۔ ملزم گرفتار

آج ہفتہ کی شام سہ پہر سوا چار بجے مولر گھاتاکے ایک ہوٹل میں ایک بیس سالہ شخص کو کسی نے بری طرح سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔پولیس سہ پہر سوا چار بجے جائے وقوعہ پہ پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کی غرض سے ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔ملزم کو پولیس نے تھوڑی سی جدو جہد کے بعد گرفتار کر لیا۔ مقامی اخبار وی جی کے مطابق پولیس نے مولر گھاتا میں واقع کمفرٹ ایکسپریس ہوٹل میں چار بجے کے قریب نویں منزل پر کسی گڑ بڑ کا نوٹس لیا۔جبکہ سوا چاربجے تک پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کے ساتھ ایک عورت بھی شامل تھی جسے ملزم کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس جھگڑے میں وہ عورت بھی ملوث ہے۔پولس موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں