کلہاڑی سے زخمی کو ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔جمعہ کی رات پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کو گھ رکے اندر کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔جب پولیس جائے واردات پر پہپنچی اس مکان میں چار لوگ موجود تھے۔جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی عمر بیس اور تیس برس کے درمیان تھی۔اس کے علاوہ وہاں دو افراد بیس برس کے اور ایک عورت موجود تھی۔پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا خیال ہے کہ گرفتار ہونے والے افرادمیں سے ہی کوئی مجرم ہے تاہم پولیس مکان سے کلہاڑی برآمد نہیں کر سکی۔پولیس نے مکان کو تالہ لگا کر بند کر دیا ہے۔
NTB/UFN