دنیا کی سب سے بڑی چھپکلیوں نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

سنگا پور کے ایک پچاس سالہ شخص پر اس وقت بڑے سائز کی چھپکلیوں نے زخمی کردیا جب وہ ان کی تصویر لینے کے لیے ان کے قریب گیا۔اس وقت چڑیا گھر میں موجود چھپکلیوں کاگروپ کھانا کھانے میں مصروف تھا۔اس شخص کو چڑیا گھر کے حکام کی جانب سے منع بھی کیا گیا تھا مگر وہ تصویرلینے کے لیے ان کے قریب چلا گیا۔اس شخص کو جلد ہی وہاں سے ہٹا کر ہسپتال لے جایا گیا۔کموڈو ڈریگن چھپکلیوں کی یہ نسل اس وقت زمین پر معدوم ہوتی جا رہی ہے ۔ یہ چھپکلی تین میٹر تک طویل ہوتی ہے۔اسکے ڈنگ میں زہریلا مادہ اور اسکے تیز دانت شامل ہوتے ہیں۔اسکا زہر نہائیت تیزی سے انسانی جسم پر اثر کرتا ہے۔اسکی نسل کی اس وقت صرف دو مقامات پر موجود ہیں۔
TV”/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں