آلنا بی دیل اوسلو میں انٹر کلچرل وومن گروپ کا شاندار جشن بہاراں

nusrat phool....

ghazla2.....

۔اوسلو بی دیل فیورست میں وومن گروپ کے زیرانتظام ایک شاندار فیملی فنکشن کا ا ہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی پاکستانیوں نارویجنوں اور مختلف ممالک کا پس منظر رکھنے والی خواتین اور بچوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ بھر پور حصہ لیا۔یہ پروگرام فیورست فورم میں کیا گیا تھا۔جس میں مختلف کھانے پینے کی اشیاء اور گارمنٹس کے رنگا رنگ اسٹالز لگائے گئے تھے۔پروگرام میں شہر کی مئیر ماریانے بورگن صاحبہ Marianne Borgen مہمان خصوصی تھیں۔وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین نے انکا استقبال کیا اور اپنی تنظیم کی کارکردگی پرروشنی ڈالی جبکہ نصرت نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیچ کیا۔
پروگرام میں اسلامک کلچرل سینٹر کی جانب سے عظمیٰ خان نے کتابوں کا اسٹال لگایا جبکہ ادارہء منہاج القرآن کی بچیوں نے ایک خوبصورت نعت شریف دف پر پیش کر کے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ایک بچی نے علاقائی رقص کا مظاہرہ کیا۔
مئیر نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور انہیں سراہا۔مہمان شام گئے تک پروگرام میں کھانے پینے اور خریدداری سے لطف اندز ہوتے رہے۔
source: urdufalak.net

....Ghazla 6.....

unnamedjashn 10......

اپنا تبصرہ لکھیں