اوسلو شہر میں پچھلے سات برسوں میں نوجوانوں کے جرائم میں اضافہ

ایک حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پچھلے دس برسوں کے دوران ہونے والے نوجوانوں کے جرائم میں سب سے ذیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان جرائم میں چوری منچیات کے استعمال غیر اخلاقی اور جنسی جرائم سر فہرست ہیں۔نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق سال دو ہزار سولہ میں ان جرائم میں بیس فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ نتائج اوسلو کاؤنٹی اور محکمہء پولیس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان جرائم میں پندرہ سال اور پندرہ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں جبکہ حالیہ رپورٹ کے مطابق ہر سولہ میں سے چار بچے جو کہ تشدد کا شکار ہوئے ہیں ان میں لڑکیاں شامل ہیں۔جبکہ منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کی تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ سن دو ہزار پندرہ میں ایک سو ننانوے جبکہ سن دو ہزار سولہ میں تین سو پچاس منشیات کے کیسز سامنے آئے ہیں۔تاہم یہ تعداد پچھلے سات برسوں کے مقابلے میں کم ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں