پچھلے موسم گرماء میں محکمہء روزگار کے ذریعے چرچ میں ملازمت حاصل کرنے والی ایک چالیس سالہ عورت نے ناجائز طور پرچرچ کے اکاؤنٹ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لی۔یہ رقم اس نے دو اقساط میں منتقل کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والی عورت کے پاس اکنامکس کی ڈگری ہے۔ملزمہ پر ماہ جون میں مشرقی ناروے کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائیگا۔اس موقع پر صرف جج ہو گا جبکہ ڈیفنس وکیل نہیں ہو گا۔اس لیے کہ ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔یہ کل ایک لاکھ بیالیس ہزار کراؤن کی رقم تھی۔ملزمہ سے سوال کرنے پر اس نے نہائیت درشتگی سے جواب دیا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
چرچ کی وارڈن نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ سے چرچ کو پوری رقم واپس دلائی جائے۔
NTB/UFN