منگل کی رات اوسلو میں کئی گاڑیاں نذر آتش

منگل کی رات تین بجے کے بعد اوسلو میں تین گاڑیاں نذر آتش ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔یہ واقعات H248ybr229ten اور Mortensrud کے علاقوں میں ہوئے۔ .پولیس اس امکان کی تحقیقی کر رہی ہے کہ آیا ان دونوں مقامات پر گاڑیاں نذر آتش کرنے کے واقعات میں کوئی تعلق ہے۔اوسلو پولیس دسٹرکٹ سے Ullsand کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی مشکوک شخص گرفتار نہیں کیا گیا۔تاہم پولیس ہیلی کاپٹر اور کتوں کی مدد سے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والے شخص کی تلاش میں ہے۔پچھلے ماہ میں بھی کئی آتشزدگی کے واقعات رونماء ہو چکے ہیں۔پولیس اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا ان واقعات میں اور موجودہ آتشزدگی کے واقعات میں کوئی ربط ہے۔فائر بریگیڈکے محکمے نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا تھا۔یہ گاڑیاں بالکل خالی تھیں۔جبکہ گاڑیوں کو جلائے جانے کا واقعہ رات تین بجے کے وقت عم میں آیا جس وقت فائیر بریگیڈ کا عملہ چھٹی کتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں