سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) بچوں کے سولات کے جوابات کو خوبصورت اور دلچسپ کہانیوں کے انداز میں عارف کسانہ نے اپنی کتاب سبق آموز کہانیاں میں پیش کیا ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔ اب کتاب عربی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔ اس کا عربی ترجمہ عالم عرب کے ایک معروف سکالر کی نگرانی میں میں مشرق وسطیٰ کے دو عرب ماہرین نے کیا ہے۔ اس کتاب کو ایمزون نے شائع ہے جبکہ یہ مصر اور لبنان سے بھی شائع کی جارہی ہے۔ اسلامی معلومات پر مبنی عارف کسانہ کی یہ کتاب اس قبل اردو، انگریزی، ہندی اورنارویجین میں شائع ہوچکی ہے جبکہ سویڈش، ڈینش، بنگالی اور جاپانی زبانوں میں اس کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی زبانوں میں بھی اس کتاب کو ترجمہ کرکے شائع کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں مختلف زبانیں بولنے والے بچے اور ان کے والدین اسلام کی بنیادی باتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں۔ بچوں کے لئے لکھی گئی یہ کتاب اس ویب لنک پر جا کر حاصل کی جاسکتی ہے۔ https://goo.gl/1L62Tw