اوسلو کے علاقے فیورست میں غیر پاکستانی اردو بولنے والا نارویجن شخص

اوسلو سے باہر آلنا بی دیل فیورست ایک کثیر ثقافتی علاقہ ہے۔یہاں رہنے والوں کی اکثریت کا تعلق مختلف ایشیائی ممالک سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کے اسکولوں میں کئی زبانیں بولنے والے بچے اور اساتذہ نظر آئیں گے۔
ایک پچیس سالہ نارویجن نے بتایا کہ اس نے اردو زبان اپنے ایک پاکستانی دوست سے سیکھی۔اس نے کہا کہ جب کوئی اسمارٹ ٹیچر نظر آتا تو میرا دوست کہا کہ یہ فٹ ہے۔اسی طرح کام پر ایک آنٹی ہیں میں انہیں السلامو علئیک آنٹی کیا حال ہے کہتا ہوں تو وہ بہت خوش ہو جاتی ہیں اور میرے کندھے پرہاتھ پھیرتی ہیں۔مجھے سموسے پکوڑے بہت پسند ہیں جو کہ اکثر آنٹی مجھے کھلاتی ہیں۔
UFN/TV2

2 تبصرے ”اوسلو کے علاقے فیورست میں غیر پاکستانی اردو بولنے والا نارویجن شخص

اپنا تبصرہ لکھیں