کمپنیوں کے مالکان کا پناہ گزینوں کو ملازمتیں دینے سے انکار

اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین ناروے آ چکے ہیں انہیں ملازمت کی ضرورت ہے لیکن کئی کمپنیوں کے مالکان انہیں ملازمت نہیں دینجا چاہتے۔اس بات کا جائزہ ایک تنظیم IMDI نے ایک سروے کے دوران لیا۔تنظیم نے سروے میں چھ سو کمپنیوں کے مالکان سے رابطہ کیا۔جس میں سے آدھے مالکان نے پناہ گزینوں کو ملازمتیں فراہم کرنے یا پریکٹس دینے سے انکار کر دیا۔تاکہ انہیں یہاں کام کا تجربہ نہ ملے۔
لیکن تمام فرمیں اس بات پر اتفاق رکھتی ہیں کہ پناہ گزینوں کی مدد کی جانی چاہیے اور وہ خود اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ اپنے آپ کو اس معاشرے کے لیے قابل قبول بنائیں۔انہیں نارویجن زبان پر عبور ہونا چاہپیے اور وہ اپنے آپکو کمپنی کے قابل بنائیں۔ایسی ملازمتوں کے لیے حکومت کو دائیگی کرنی چاہیے تاکہ وہ ملازمت حاصل کر سکیں۔
پندرہ اگست کو آرندال میں یہ مباحثہ ہو گا کاؤنٹیز اور انڈسٹری کے لیے پناہ گزینوں کو ملازمتیں ملامتیں فراہم کرنا ایک چیلنج۔تارکین وطن کی تنظیم کی ڈائیریکٹر لائبہ موہن Libe Rieber-Mohn کا کہنا ہے کہ ہم سب کو مل کر پناہ گزینوں کی ملازمتوں کا مسلہء حل کرنا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں