سن دو ہزارسولہ جنوری میں ٹریڈیونین کے سربراہ کے لیے اوسلو کے مہنگے علاقے S248renga میں پوسٹ ٹریڈکی جانب سے دس اعشاریہ چار 10,04 ملین کی ایک رہائش خریدی گئی۔اس میں اب ٹریڈ یونین کے سربراہ اوڈ کرستیان اوور لینڈ رہائش پذیر ہیں۔
نارویجن اخبار کلاس کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ کوم کے لیڈر Hans Anton Stenersen, ہانس آنٹن نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے یونین کے ہانم کرکنوں اور افسران کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے۔خاص طور سے ایک ایسے وقت میں جبکہ یونین سے کئی ملازم فارغ ہو رہے ہیں اور ملازمتوں کے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق اس کیس کو اس ماہ کے اختتام میں غور کیا جائے گا۔آن لائن نارویجن اخبار Fri Fagbevegelse کے مطابق یہ رہائش ماہ جنوری میں کریدی گئی اور یونین کا لیڈر اپنی شریک حیات کے ساتھ فروری میں یہاں شفٹ ہو گیا۔
جبکہ یونین کے نائب صدر جیرالڈ کا کہنا ہے کہ یہ رہائش یونین سے خالصتاً سرمایہ کاری کے نظریہ سے خریدی ہے۔
ۃوٹل کا نعمالبدل
یونین کی ڈپٹی صدر نے ایک میل میں بتایا کہ انہیں کارکیٹنگ کے ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ ملا تھا کہ وہ اپنی رقم بینک میں رکھنے کے بجائے اوسلو میں جائداد کی خریدو فروخت میں لگا دیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اوور لینڈکی رہائش اور سفرکے اخراجات یونین سن دو ہزار دو سے ادا کر رہی ہے۔اس لیے یونین نے فیڈرل لیڈر کو ہوٹل میں ٹھہرانے کے بجائے رہائش میں ٹھہرانا مناسب سمجھا۔
NTB/UFN