برگن شہر میں نو تعمیر ہوائی اڈہ فضائی پروازوں کی آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اس ائیر پورٹ پر سالانہ دس ملین مسافروں کی آمدو رفت کی گنجائش موجود ہے۔یہ ائیر پورٹ محدود بجٹ کے اندر تعمیر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نارویجن فضائیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکار موجود تھے۔جبکہ نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے اس ائیرپورٹ کا افتتاح کیا۔
نارویجن وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس بات پر روشنی دالی کہ کسطرح یہ ائیرپورٹ مغربی ناروے کے علاقے میں آمدو رفت اور سفری سہولتوں میں اضافہ کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ائیرپورٹ کی تعمیر پر فخر ہے۔ان کے مطابق یہ بجٹ ایوینور محکمہء نے محدود بجٹ میں تعمیر کیا ہے جو کہ ایک باعث فخر کارکردگی ہے۔۔
NTB/UFN