تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے بارے میں تعصب

محکمہء امیگریشن کے ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق بیشتر نارویجن پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو ملک کے امن کے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔ان کے نزدیک اسلامی اسٹیٹ آئی ایس سے ملک کے امن کو دہشت گردی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔یہی حالات بیشتر یورپئین ممالک کے بھی ہیں۔
نیشنل یونین کے ڈائیریکٹر Ulf Sverdrup نے کہا کہ دراصل ووٹروں میں سے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو پہچاننا مسلامنوں اور دہشتگرد تنظیموں کو پہچاننا مشکل ہے۔اس لیے لوگ سائبر اٹیک کی دہشتگردی سے خوفزدہ ہیں۔
فریمسکرت پارٹی میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے خلاف سب سے ذیادہ تعصب پایا جاتا ہے۔اسی طرح دائیں بازو کی پارٹی میں بیاسی فیصدافراد ان کے خلاف ہیں جبکہ آربائیدر پارٹی میں تارکین وطن کی مخالفت کا تناسب سب سے کم یعنی بتیس فیصد ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں