ؑ عزت کے نام پر اقدام قتل پر ماں اور بیٹے کو جیل کی سزا

اوپے گوڑ کاؤنٹی میں یک ا ٹھار سالہ لڑکی کو زدو کوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر پولیس نے ماں اور بیٹے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ے۔پولیس نے اس اقدام قتل کو عزت کا قتل قرار دیا ہے اور ماں بیٹا کو چار ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔پولیس سپریڈنٹ Rikke Hallgren رکے نے جمعرات کے روز ایک ٹی وی انٹر ویو میں بتایا کہ یہ فرض کرنا قدرتی بات ہے کہ جب ایک ہی خاندان کے کئی افراد پہلے سے ہی عورتوں کو عزت کے نام پر تشدد کرتے ہوئے پائے گئے ہوں تو یہ واقعہ بھی عزت کے نام پہ قتل ہی کہلائے گا۔خاندان کے تمام افراد اٹھارہ سالہ لڑکی پر تشدد میں ملوث ہیں تاہم خاندان کا تعلق کس ملک سے ہے یہ نہیں بتایا گیا۔
وکیل نے بتایا ہے کہ اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے سولہ سالہ اور پندرہ سالہ بھائیوں نے بھی زدو کوب کیا۔ان دونوں کو کم عمری کی وجہ سے بچوں کے تحفظ کے ادارے میں بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو منگل کی شام سات بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی کہ اوپے گورڈ Oppeg229rd کاؤنٹی کے علاقے فلوتے Fl229testad ستاد جو کہ گریویرود Greverud district ڈسٹرکٹ میں ہے اٹھارہ سالہ لڑکی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔اس لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں آپریشن کے بعد اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اٹھارہ سالہ لڑکی کی مددگار مونیکا نے بتایا کہ لڑکی نے واقعہ کی تفصیلات بتائی ہیں اور یہ بھی کہ اسکا پس منظر کیا ہے تاہم اسکی تفصیلات شائع کرنا مناسب نہیں۔
پندرہ اور سالہ سالہ لڑکوں کے محافظ Harald Otterstad. ہارالڈ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کم عمر ہیں اور اس صورتحال سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔اس وجہ سے انکے اسکول کا بھی حرج ہو رہا ہے۔وہ جلد از جلد انہیں اس صورتحال سے نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔وہ اپنی بہن کے بارے ،یں فکر مند ہیں اور اس بات پر خوش ہیں کہ اب انکی بہن کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں