اس کے تحت نو ٹیمیں دو سالوں میں ٹیسٹ میچوں کی چھ سیریز کھیلیں گی جن میں سے تین ٹیسٹ سیریز اپنی سرزمین پر ہوں گی اور پھر اس کی بنیاد پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل ہو گا۔
٭ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا ریکارڈ خطرے میں
٭ کیا پاکستان کم ٹیسٹ میچز کھیل رہا ہے؟
آئی سی سی کے مطابق 13 ٹیموں پر مشتمل ون ڈے لیگ کی ابتدا سنہ 2021 سے ہو گی اور اسی بنیاد پر ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کريں گی۔
اس کے ساتھ آئی سی سی نے چار روزہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا منصوبہ بھی منظور کیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا: ‘ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں ہونے والی تمام بات چیت سے یہ واضح ہے کہ ہمیں اس کے متعلق متبادل اور ٹرائل کی ابتدا کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ٹیسٹوں کا رواج قائم رہے۔