سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍ نمائدہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور بیلجئم برانچ کا ایک اہم اجلاس برسلز میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جس میں بلجئیم سے جے کے ایل ایف کے عہدیداران اور سینئیررہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور یورپ بھر سے جے کے ایل ایف کے اہم رہنماؤں او عہدیداران نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے زیراہتمام کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیرحاصل بحث کی گئی اور تمام کارکنان نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔اجلاس میں بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی اور کشمیری قیادت کو آئے دن گرفتار اور کشمیری لیڈر شپ پر مختلف قسم کے الزامات کی بھرپور مذمت کی گئی۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری خواتین پر حملوں اور ان کے سر کے بال کاٹنے جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیریوں کے وسائل کو ان کی اجازت کے بغیر اور کسی تحریری معاہدہ کے بغیر استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے دریائے نیلم کا رخ موڑنے اور اس کی وجہ سے مظفرآباد کے شہری جس طرح کی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوں گے اس بھی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دریائے نیلم کا رخ موڑنے جیسے اقدامات سے باز رہے۔جموں کشمیر لبریشن کی ایک سفارتی کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا جو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان کی سرپرستی میں کام کرے گی۔یورپ سے جو ممبران سے کمیٹی کے لیے منتخب کیے گئے ان میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے صدر چوہدری تنویر احمد ، جنرل سیکرٹری مسعود اقبال میر اورسینیر راہنما سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ مورخہ 31 اکتوبر کو یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کرے گا جس میں یورپین یونین سے مطالبہ کیا جائے گا وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور کشمیریوں کو باقی ملکوں میں ھونے والے ریفرنڈم کی طرز پر اپنے مستقبل کے سلسلے میں ایک ریفرنڈم کا موقع دیا جائے۔
لبریشن فرنٹ یوروپ زون نے 22 اکتوبر 1947 اور 27 اکتوبر دونوں کو جموں کشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہاس سے پاکستان اور بھارت کے فورسز جموں کشمیر میں مداخلت کرتے ہیں.
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری، انسانی،قانونی اور سیاسی حقوق دیئے جائیں اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان پر مشتمل ایک جمہوریہ تشکیل دیا جائے. سی پیک میں گلگت بلتستان کو فریق بنایا جائے اور وہاں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے. اور تمام سیاسی اسیران کو غیر مشروط رہا کیا جائے. آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے درمیان تمام قدرتی راستوں کو کھولا جائے. اس موقع پر اقوام متحدہ،یورپین یونین اور عالمی برادری سے اپیل کی گی کہ بھارت اور پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ ریاست کی پانچوں اکائیاں جموں ، لداخ ، ویلی ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ مشن جانے کی اجازت دیں. اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے اور ریاست جموں کشمیر کو فری اٹامک زون قرار دیا جائے.
اس موقع پر اقوام متحدہ، یورپین یونین اور آذادی پسند اقوام عالم سے اپیل کی گی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہوئے.ان کی حمایت کریں. اور ریاست جموں کشمیر سے تمام غیر ملکی افواج کو نکالا جائے. اجلاس میں ریاست جموں کشمیر کے تمام حصوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، بھارتی حکمرانوں کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی گئی. اجلاس میں کشمیریوں کو جدوجہد آذادی پر خراج تحسین پیش کیا گیا.شرکاء نے روزنامہ مجادلہ کی بندش غیر قانونی اور غیر آئینی قدم قرار دیتے ہوئے، کشمیر کونسل اور دیگر اداروں کا اخبارات کے ڈیکلریشن میں کردار اور ان کی جانب سے سنسر شپ کا سلسلہ فوری ترک کیا جائے۔ آزادی اظہار رائے ہر شہر کا بنیادی انسانی حق ہے اور اس پر قدغن کسی طور قابل قبول نہیں ہے، روزنامہ مجادلہ کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور غیر جانبدارانہ اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا،۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ 84471 مربع میل پر پھیلی ریاست جموں کشمیر ایک نا قابل تقسیم وحدت ھے۔ اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چودھری ، سینئر نائب صدر شبیر جرال، جنرل سیکرٹری مسعود میر ،سینیر راہنما نسیم اقبال ایڈووکیٹ،ممبر سپریم کونسل زاہد حسین،الطاف خان،نسیم خان،مشتاق دیوان،ڈاکٹر اشتیاق احمد خان اورظہیر زاہد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ تنویر چوہدری،مظہر اقبال نعیمی ، مشتاق پاشا، فاضل مغل ، اشفاق قمر اور شہزاد شبیر نے ویڈیو لنک اور فون کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔اجلاس کے اختتام پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشفاق قمر کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔