ناروے کی قومی ماہر موسمیات Eldbj248rg Moxnes کے مطابق اس ہفتہ وار تعطیل میں ناروے کے مغربی اور مشرقی حصے تیز طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں ۔جبکہ پہاڑی علاقوں اور بلند مقامات پر برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کا امکان بھی ہے۔اس لیے محکمہء ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز پہاڑی علاقوں پرگھر سے باہر گاڑی چلانے سے گریز کریں۔اگر بہت ضروری ہو تو صبح سویرے ہی گھر سے باہر کے کام نبٹا لیں۔یہ خراب موسم جمعہ کے روز سے شروع ہو گا اور اتوار تک جاری رہے گا۔اسکی لپیٹ میں کچھ ساحلی علاقے بھی آئیں گے۔جبکہ ہفتہ کی شام کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلند پہاڑی علاقوں پر طوفان کی آمد یقینی ہے ۔جبکہ ساحلی علاقے جزوی طور پر اسکی لپیٹ میں آئیں گے۔تاہم اس ویک اینڈ پر شمالی ناروے میں موسم کی صورتحال خوشگوار ہو گی۔ویسٹ لینڈ اور ٹرونڈھے لاگ کے علاقے خاص طور سے خراب موسم کی لپیٹ میں آئیں گے۔
تاہم شمالی ناروے میں موسم معمول کے مطابق ہو گا۔
NTB/UFN