نمائندہء خصوصی اردوفلک ڈاٹ نیٹ نیوز ڈیسک
سیمینار میں رعناء اسلم نے حاضرین کو بتایا کہ کس طرح وہ اپنے ممالک سے حاصل کی جانے والی تعلیم ناروے کے محکمہء تعلیم سے منظور کروا سکتے ہی۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایایا گیا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بین الاقوامی میڈیسن کی تعلیم کا شعبہ بھی ہے۔اس شعبہ میں تعلیمی
اس کے علاوہ یہ بتایا گیاکہ ناروے میں کوئی بھی ملازمت حاصل کرنے کے لیے اس شعبہ کا پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔اسی صورت میں ملازمت حاصل کرنے کے چانسز ذیادہ ہوتے ہیں۔خواہ وہ میڈیسن کا شعبہ ہو یا پھر ہیر ڈریسر یا خانساما کی ملازمت ہو۔
رعناء اسلم نے وہاں موجود حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور مزید مدد کی پیشکش بھی کی۔
رعناء اسلم نے کہا کہ وہ ہفتہ میں ایک دن انٹرکلچرل وومن گروپ کی خواتین کی سی وی اورملازمت کی درخواست لکھنے میں رہنمائی کر سکتی ہیں۔اس لیے جو خواتین اس سلسلے میں کوئی بھی مدد یا رہنمائی چاہتی ہیں وہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ای میل پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
editor@urdufalak.net
اس کے بعد محکمہء روزگار میں مشاورت کے فرائض سر انجام دینے والے آفتاب وڑائچ نے ملازمت حاصل کرنے کا طریقہ اور دیگر معلومات اور ٹپس حاضرین کو بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ ملازمت کے حصول کے لیے کس طرح رجسٹریشن کروائی جاتی ہے اور محکمہء روزگار کیسے رہنمائی کرتا ہے اور بیروزگاری الاؤنس اورسوشل کی رقوم کی ادائیگیاں کس طرح کی جاتی ہیں۔انہوں نے بھی حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔اس کے بعد مہمانوں کی تواضع دوپہر کے کھانے سے کی گئی۔اس کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم نے اپنی ملازمت کے تجربات اور ملازمت حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ناروے میں ملازمت کے حصول کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔
sourceurdufalak.net