پناہ گزینوں کے موبائل فون کی چیکنگ

نارویجن محکمہء امیگریشن نے پناہ کی درخواست دینے والے پناہ گزینوں کی معلومات انکے موبائل فونز کے ذریعے اکٹھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لیے کہ پناہ گزینوں کے فون ان کے بارے میں معلومات سے پر ہوتے ہیں۔وہ ان کے ذریعے نہ صرف اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے راستہ تلاش کرتے ہیں اور اسمگلروں سے بھی رابطہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ موبائل سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ وہ کہاں کہاں جا چکے ہیں۔موبائل کے ذریعے ے انکا جھوٹ مثلاً عمر اور شہریت کے بارے میں بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
اس وقت پناہ گزینوں کی سیاست حکومتی اداروں کا ہام موضوع ہے۔حکومت نے پناہ گزینوں کی درخواستوں کو تین ہفتوں کے اندر اندر نبٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کی وجہ سے محکمہء پولیس کو ڈر ہے کہ اس وجہ سے مزید گڑ بڑنہ ہو جائے جبکہ سیاسی حلقے اس وجہ سے پریشان ہیں کہ اس طرح پناہ گزینوں کے ساتھ کچھ بہتر سلوک نہیں ہو گا۔
ڈیجیٹل ماہرین موبائل کی چیکنگ کا اکم کریں گے۔لیکن اس وقت یہ قانون موجود نہیں کہ موبائل کی بہت ذیادہ چیکنگ کی جائے۔اس لیے اس سلسلے میں قانون کی ترمیم پر زور دیا جا رہا ہے۔Jan Olav جان اولاو کے مطابق موبائل کے ذریعے کئی پناہ گزین پہچانے جا سکتے ہیں۔لیکن کئی پناہ گزین بغیر موبائل کے بھی دیکھے گئے ہیں۔تاہم آجکل یہ بات بہت کم دیکھنے میں آئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں