وزیر ثقافت نئے اسلامی نیٹ ورک کے قیام سے مطمئن

نارویجن وزیر ثقافت Linda Hofstad Helleland لنڈا ہوفسٹاڈ نے ناروے میں پانچ اسلامی مساجد کے نئے یونٹ کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔یہ نئی آرگنائیزیشن اسلامک کونسل آئی آر این کے ٹوٹنے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
لنڈا نے اخبار کلاس کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے جس کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ بھی اس بات کی حمائیت کرے گی اور ممزید ڈائیلاگ کے لیے رقم مہیاء کرے گی۔
نئی آرگنائیزیشن کا قیام پچھلے ہفتے جمعرات کے روز مسلم ڈائیلاگ نیٹ ورک (MDN)کے نام سے عمل میں لائی گئی۔اس کے ممبران میں اسلامی لیگ رابطہ،اسلامک کمیونٹی بوسنیا اور ہرگونیا،اسلامک کلچرل سینٹر ،البانیہ کلچرل سینٹر اور راحمہ شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں