اوسلو میں پناہ گزین کیمپ میں پانچ سو کے بجائے ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش

ناروے میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی کے باعث محکمہ امیگریشن نے پانچ سو پناہ گزینوں کی گنجائش والے کیمپ کی جگہ کو اوسلو کاؤنٹی کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جبکہ اس کے بجائے ایک سو پچاس افراد کو ٹھہرانے کا بندو بست کیا گیا ہے۔یہ افراد وہاں اس وقت تک ٹھہر سکتے ہیں جب تک کہ انہیں کسی کاؤنٹی میں رہائش کی جگہ مل جائے گی۔
محکمہء امیگریشن کے بورڈ دائیریکٹر جنرل Borghild Fl248treنے ایک بیان میں پناہ گزینوں کے ٹھہرانے کے سلسلے میں اوسلو کاؤنٹی
کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔سن دو ہزار سولہ میں وزارت برائے انصاف اور ایمرجنسی نے Bod248, Steinkjer, Kristiansand, لارویک اور اوسلو میں پناہ گزینوں کے داخلہ سینٹرز کے قیام کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔اس پروگرام کی معیاد سن دو ہزار اٹھارہ تک تھی۔
ان ریسیپشن سینٹروں میں پناہ گزینوں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔اس سال جنوری میں ان سینٹروں میں بارہ ہزار کے لگ بھگ افراد آباد تھے جن کی تعداد اب چھ ہزار تک رہ گئی ہے۔
سن دو ہزار پندرہ اور سولہ کے موسم سرماء میں ان ریسپشن سینٹروں میں انتالیس ہزار کے لگ بھگ افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش تھی ۔جبکہ پروگرام کے آخری راؤنڈ مکمل ہونے تک محکمہء امیگریشن کے ان سینٹروں میں چھ ہزار چھ سو افراد کو ٹھہرانے کی گنجائش موجود ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں