ایسے مہاجرین جنہیں منفی جواب دیا جاتا ہے ان خاندانوں کو واپس بھیجنے سے قبل یہاں بند کر دیے جاتے ہیں۔تاہم حکاام کے مطابق یہ جگہ بچوں والے خاندانوں کے لیے نا مناسب ہے۔
البتہ ہر ڈال کاؤنٹی کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ Hurdal kommune کہ ہم نے یہاں ایک عارضی سینٹر بنایا ہے جہاں ایسے دو خاندانوں کو عارضی طور پر رکھا جا سکتے۔
جبکہ اس سلسے میں یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ اس سال ہر ڈال اور آئیدس وول میں ایک ایسا ہی مستقل سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔ہرڈال اور آئیدس وول آکرس ہاؤس Hurdal ، Trandum آکرش ہاؤس کاؤنٹی میں ہیں۔
یہاں رکھے جانے والے خاندان کے والدین نے خود کو بچوں کے سامنے زخمی کر لیا تھا۔اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ جگہ بچوں کے لیے نا مناسب ہے۔
خبر رساں چینل این آر کے کے مطابق سن دو ہزار سترہ میں اڑتالیس مرتبہ یہاں مختلف خاندانوں کو بند کیا گیا۔اس کے علاوہ چار نو عمرتنہا بچوں کو بھی یہاں رکھا گیا تھا۔جبکہ ٹرانڈھم سینٹر میں ایک سو ترتالیس 143 بچوں والے خاندانوں کو یہاں رکھا گیا تھا۔
ارباب اختیار کے مطابق انہیں یہاں اس لیے رکھا جاتا ہے تا کہ یہ کہیں فرار نہ ہو جائیں۔
NTB/UFN