ایک نارویجن مسافر خاتون نے اس وقت جہاز میں ہنگامہ کھڑا کر دیا جب اس نے عملہ سے شراب طلب کی۔شراب مہیاء نہ کرنے پر مسافر عورت نے عملہ کی ایک رکن پر حملہ کر دیا۔ ٹی وی ٹو کے مطابق مسافر عورت کو اڑتالیس ہزار کراؤن کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
جبکہ ٹیلیگراف اخبار کے مطابق عملہ نے نارویجن عورت اور اسکے بوائے فرینڈ کو مزید شراب پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ دیگر مسافروں کو پریشان کر رہے تھے۔یہ واقعہ ماہ جنوری کے شروع میں پیش آیا تھا۔یہ دونوں مسافر ایمسٹر ڈیم سے پانامہ جا رہے تھے۔
پانامہ ایر پورٹ پر جہاز لینڈکرنے کے بعد مسافر خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ اسکے ساتھی کو چھوڑ دیا۔
NTB/UFN