اوسلو اور برگن شہر کے درمیان مختلف مقامات پر ٹرینیں شدید برفباری کی وجہ سے رک گئیں۔جسکی وجہ سے مسافر ٹرینوں میں ساری رات بیٹھے رہے۔برف پٹڑی سے ہٹانے کے لیے کوئی مشین کام نہ آ سکی ۔اس لیے برف کے ڈھیروں کو بیلچوں سے ہٹانا پڑا۔ٹرین سروس میں ملازمت کرنے والے شیل بیکن نے کہا کہ یہ ٹرینیں برف میں بھی بہت تیز رفتاری سے چلتی ہیں لیکن اس برفباری میںیہ آدھی رات کو پھنس گئی۔شیل نے یہ گفتگو روزنامہ برگن ٹائمز سے ایک گفتگو میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے کئی ٹرینیں کھڑی تھیں جس کی وجہ سے مسافر وقت پر منزل پہ نہ پہنچ سکے۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابھی تک خراب موسم کی وجہ سے ٹرینیں تعطل کا شکار ہیں۔شاہراہ ای سکس کے پہاڑی راستوں پر ٹرینیں برفباری کی وجہ سے تاخیر سے کام کر رہی ہیں۔
جن علاقوں میں ٹریفک خراب موسم کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ان میں riksvei 15 اور Hemsedalsfjellet کے علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں میں ڈرائیوروں کی رہنمائی کے لیے علیحدہ گاڑیاں چلائی گئی ہیں۔
NTB/UFN