کوٹلی پلاٹ شریف میں شہداء کشمیر و پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب

نارووال( )پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ کوٹلی پلاٹ شریف میں شہداء کشمیر و پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی ہوئی جس میں شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ایک دوسرے سے دور نہیں کرسکتی ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے نریندرمودی سرکار طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کو آزادی نصیب ہوگی اور وہ سکھ کا سانس لیں گے۔تقریب سے ملک مظہر حسین اعوان ،قاری مدثر قادری ،علی حسن قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نارووال( )جماعت صدائے حق پاکستان کے سربراہ و سجادہ نشین ڈونگیاں شریف پیر سید احمد رضا شاہ بخاری تین روزہ تنظیمی و تبلیغی دورہ اوکاڑہ ،ساہیوال ،بہاولپور ،رحیم یار خان ،صادق آباد گزشتہ روز روانہ ہوگئے ۔وہ مختلف مقامات پر محافل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب جبکہ تنظیمی کارکنان سے تنظیم سازی و سالانہ شان جان کائنات کانفرنس و عرس پیر بخاری ؒ کے حوالے سے مشاورت کرئینگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں