اوسلو کے مضافاتی علاقے ہولملیا میں بدھ کی شام ایک بیس سالہ جوان فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔زخمی نے ایک قریبی مکان میں پناہ لے لی۔مالک مکان نے پولیس اور ایمبولنس کو فون کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کی مدد کی۔اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ کرنے والا شخص تا حال گرفتار نہیں ہو سکا۔عینی شاہدوں کے مطابق وہ شخص سامان والی سلیٹی ویگن میں سوار تھا۔پولیس نے شہریوں سے اسکی تلاش کے لیے ٹپس بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
NTB/UFN