پاکستانی کمیونٹی کیلیے شی کاؤنٹی میں شادی ہال کا قیام

ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر


اردو فلک نیوز ڈیسک نمائندہ خصوصی
ناروے کے شہر شی میں پہلی مرتبہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک شادی ہال کا قیام عمل میں آیا ہے۔Palace like a fairyland پیلس لائک اے فیری لینڈ شادی ہال میں کل چھ سو مہمانوں کی گنجائش ہے۔اس شادی ہال سے نہ صرف صوبہ آکرش ہاؤس بلکہ صوبہ اوسفولڈمیں بسنے والے پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔گذشتہ ہفتہ کے روز شادی ہال میں شادی کی پہلی تقریب منعقد کی گئی جس میں بارات میں ساڑھے پانچ سو جبکہ ولیمہ کی تقریب میں ساڑھے چار سو کے لگ بھگ مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان اس نئے ہال کے قیام پر بہت خوش تھے اور کٹیرنگ سروس سے بھی مطمئن نظر آتے تھے۔
پاکستانی کمیونٹی میں جب سے ناروے میں ہی اپنی کمیونٹی میں شادیوں کا رواج شروع ہوا ہے۔یہاں بھی شادی ہالز کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے۔ورنہ اس سے پہلے پاکستانیوں کی اکثریت اپنے خاندانوں میں شادیاں کرنے کی وجہ سے وطن عزیز میں ہی شادی کی تقریبات منعقد کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔اس وقت ذیادہ تر شادی ہال اوسلو کے علاقے میں موجود ہیں۔اس وجہ سے شادیوں کے سیزن میں ہال کا ملنا ایک بڑا مسلہء بن جاتا ہے۔لوگوں کو شادی ہال کی تاریخ لینے کے لیے طویل انتظار کرناپڑتا ہے۔یہاں تک کہ شادی کی تاریخ بھی اسی حساب سے طے کی جاتی ہے۔ جوں جوں یہاں شادیوں کی تقریبات میں اضافہ ہو رہا ہے اسی حساب سے شادی ہال کم پڑ گئے ہیں۔اکثر تقریب کے مہمانوں کو دوسرے شہروں سے طویل سفر کر کے تقریبات میں شرکت کرنا پڑتی ہے۔ایسی صورتحال میں شی کاؤنٹی میں ایک نئے شادی ہال کا قیام پاکستانی کمیونٹی کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
source/urdufalakn.netewsdesk

اپنا تبصرہ لکھیں