لودھراں میں اللہ کے حکم سے سادی شکست نہیں شکست فاش دیں گے جلسے نے پھوکیں نکال دی ہیں۔
گلالئی اور ریحام خان باتوں سے جلنے کی بو آتی ہے۔انہیں چاہئے انجمن حاسدان عمران بنا لیں۔
انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں عائشہ گلہ لئی اورریحام خان کسی کی کٹھ پتلی بنی ہوئی ہیں عمران خان اجازت دیں تو قوم انہیں ان کا اصل چہرہ دکھا دے گی۔ ریحام سے علیحدگی میں بھی مصلحت تھی۔انجینئر افتخار چودھری کا کہنا تھا کے این اے ۱۵۴ لودھراں میں صرف سادی شکست نہیں شکست فاش دیں گے کل کے جلسے سے مخالفین کی پھوکیں نکال دی گئی ہیں۔کارکن دھاندلی کو روکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایسی شخصیت ہیں کہ ان کے خلاف بولنے کی بھی بولی لگتی ہے کبھی عابد شیر علی طلال چودھری دانیال عزیز اور خواجہ سعد رفیق اس منڈی میں مول تول کرواتے نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب مریم اینڈ کمپنی کو ٹھیکہ مل گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر بہتان باندھیں۔مخالفین اور خاص طور پر ان دو خواتین کو انجمن حاسدان عمران بنا لینی چاہئے جو دھوپ میں بیٹھ کر بدخوئیاں کرتی رہیں۔