سیالکوٹ( )پنجاب گروپ آف کالجز کا اینول سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول 2018میں طالبات کے مختلف کھیلوں اور ثقافت کے رنگا رنگ پروگرام کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ،رسہ کشی ،بوری ریس ،چاٹی ریس کے مقابلے شامل تھے۔سالانہ سپورٹس و کلچرل فیسٹول میں طالبات نے مقابلوں میں بھر پور حصہ لیااور چاروں صوبوں کی ثقافت و تمدن کی بھر پور عکاسی کی ۔اس موقع پرڈائریکٹر اکمل اے رحمان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے تحفظ کیلئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے اس سے بچوں میں مثبت سرگرمیاں جنم لیتی ہے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے ۔کھیل بچوں کی جسمانی فٹنس کے لئے ناگزیر ہیں تعلیمی اداروں میں ایسے ایونٹس سے بچوں کو پڑھائی سے ہٹ کر بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ،ایک صحت مند دماغ ، صحت مند جسم میں پرورش پاتا ہے ۔اکمل اے رحمان نے مزیدکہا کہ معاشر ے کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ تفریح اور مثبت سرگرمیاں انتہائی لازم ہیں ۔دوروزہ فیسٹول کے پہلے دن طالبات جبکہ دوسرے دن طلباء کے مابین مقابلے ہوئے ۔آخر میں جیتنے والی ٹیموں کو گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔