شی کے مضافاتی شہر لانگ ہاؤس میں ون ڈش پارٹی

رپورٹ نمائندہء خصوصی
شی کاؤنٹی سے دس منٹ ڈرائیو کے فاصلے پر واقع شہر لانگ ہاؤس میں اوسلو کی خواتین اور بچوں نے ایک ون ڈش پارٹی کا ہتمام کیا۔پارٹی میں بچوں اور عورتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جن میں مختلف ملکوں کے ڈریس شو،گھریلو مسائل ،رشتوں کے مسائل پر بچوں اور خواتین نے خاکے پیش کیے۔جبکہ بچوں نے تقریب میں گیت بھی سنائے۔تقریب میں شریک تمام شرکاء پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع مختلف ڈشز سے کی گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں