نارویجن نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ناروے میں ؤر دس میں سے چھ کمپنیوں کو پہیشہ ورانہ ماہرین کی ضرورت ہے۔جبکہ ہر تین میں سے ایک کمپنی کو ماسٹرز ڈگری سے کم درجہ کے پیشہ ورانہ ماہر چاہیءں۔یہ ماہرین ٹیکنالوجی اور الیکٹریکل کے شعبوں سے چاہیں۔
جبکہ انسٹٰٹیوٹ کے سینئیر ڈائیریکٹر رونے Rune Foshaug کا کہنا ہے کہ نان ووکیشنل طلباء کو بھی ملازمت کے حصول کے لیے دوگنی جدو جہد کرنا پڑتی ہے۔ایک اور محقق آنے نے کہا کہ میرے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ہمیں ہمیشہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت کی ضرورت رہی ہے تاہم بعض تاریخ اور فلاسفی میں ایم اے کرنے والے افراد کو ملازمت کے حصول کے لیے اتنی ہی مشکل پیش آتی ہے جتنی کہ بیچلر کی ڈگری رکھنے والوں کو۔
NTB/UFN