تیس مئی بروز منگل نارویجن کرنسی کے ایک سو اور دو سو مالیت کے کرنسی نوٹوں کی معیاد ختم ہو جائے گی۔پراے ایک سو کے کرنسی نوٹ پر اوپیرا سنگر کی تصویر ہے جبکہ نئے کرنسی نوٹ پر وائی کنگ کی تصویر ہے۔
پرانے کرنسی نوٹ جہاں چھپائے ہں اب نکال لیں
مرکزی نارویجن بینک نے سیکورٹی کے نقطہء نظر سے نئے نوٹ جاری کیے ہیں۔نئے نوٹ اتنی آسانی سے نقل نہیں کیے جا سکتے۔اس لیے بینک نے یہ مشورہ دیا ہے کہ پرانے کرنسی نوٹوں کو ذیادہ سے ذیادہ ادائیگیوں میں استعمال کریں تاکہ بینک انہیں تبدیل کر سکیں۔جبکہ تیس مئی کے بعد بینک نوٹ تبدیل کروانے کی فیس فی نوٹ ایک سو پچاس کرونے ہو گی جو کہ بہت ذیادہ ہے۔لہٰذا ماہ مئی کی آخری تاریخ سے پہلے ہی نوٹ تبدیل کر لیے جائیں۔
اس کے بعد پچاس پانچ سو اور ہزار کراؤن کء نئے کرنسی نوٹ بھی متعارف کروائے جائیں گے۔نارویجن بینک کے مطابق یہ نوٹ سال دو ہزار اٹھارہ کے اختتام پر متعارف کروائے جائیں گے۔
NTB/UFN