درحقیقت نارویجن پاسپورٹ کے حامل شہری دوہری شہریت نہیں رکھ سکتے۔نارویجن قوانین دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتے۔یہ بنیادی قانون ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہر دس میں سے چھ شہری اپنا پرانا پاسپورٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔
ان شہریوں میں ایرتھریا اورصومالیہ کے شہری شامل ہیں۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ،ایران،افغانستان اور عراق کے شہری بھی اپنا پرانا پاسپورٹ رکھ سکتے ہیں۔پچھلے برس بارہ ہزار پانچ سو افراد اپنا پرانا پاسپورٹ بھی رکھ سکتے تھے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ بعض ممالک میں یہ قانون ہے کہ لوگ اپنی پرانی شہریت ختم نہیں کر سکتے۔
وہ افراد جو کہ پیدائشی طور پر دوہری شہریت کے حامل ہیں انہیں بھی استثناء حاصل ہے۔جبکہ وینسترے اور سوشل پارٹی کی رائے میں ناروے کو دوہری شہریت کی اجازت دینی چاہیے۔ایس وی کی ساستدان کارین ک مطابق یہ ناروے کی غلطی ہے کہ وہ لوگوں کو نارویجن بنانے کے لیے انکی اصل شہریت ختم کروا دیتا ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments