پاکستان تحریک انصاف چلاس گلگت بلتستان کے ایک وفد نے 502انجیئر افتخار چودھری کی رہائش گاہ پر عابد حسین چلاسی کی قیادت ان سے ملاقات کی ۔ وفد نے پی ٹی آئی گی بی کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔عابد چلاسی نے کہا گی بی کے مسئلے کو پاکستانی میڈیا نہیں بیان کر رہا۔ان کا کہنا تھا پاکستانی میڈیا پرسنز ہمارے مسائل کو دیکھیں پرکھیں اور ہماری مدد کریں۔پورے علاقے میں بجلی نہیں ہے روز گار کے مواقع نہیں ہیں نہ کوئی کالج اور یونیورسٹی ہے۔ان کا کہنا تھا غلام سرور خان نے بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔انہی کی طرح کا کوئی آدمی ہمارے مسائل سمجھے۔عابد چلاسی نے انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری کو روائتی ٹوپی شانٹی پہنائی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ گی بی کے جوانوں سے دوستی کو بڑھائیں گے۔اس موع پر نوید افتخار نے پنڈی جی بی دوستی کو بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ گلگت بلتستان آئوں گا۔انجینئر افتخار چودھری نے گی بی کے جوانوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا